empty
 
 

فاریکس میں کیری ٹریڈ سے مُراد مختلف ویلیو ڈیٹس کے ساتھ ایک ساتھ دو متضاد پوزیشنز کا لینا ہے جن سے ایک پہلے ہی اوپن کی گئی پوزیشن کو کلوز کردیتی ہے اور ایک اس کو بیک وقت کھولتی ہے- یہ مجموعہ ہے دو ڈیلز کا کہ جن میں رقم کی قدر ایک ہی ہوتی ہے لیکن ویلیو ڈیٹس اور کریکٹر مختلف ہوتے ہیں اس عمل کا اہم مقصد یہ ہوتا ہے کہ اوپن پوزیشن کو اگلے دن تک رول کیا جائے

کیری ٹریڈ میں کرنسی پئیر میں خریدی گئی کرنسی مشروط طور پر ڈیپازٹ میں جب کہ بیچی گئی کریڈیٹ میں جمع کی جاتی ہے چونکہ تجارتی پوزیشن کا دورانیہ پہلے سے نا معلوم ہوتا ہے لہذا کریڈٹ یا ڈیپازٹ کا اطلاق اوپن پوزیشن روول اوور پر ہوتا ہے – یہ تب استعمال ہوتا ہے کہ اگر بروکر سواپ میں کام کرتا ہے سواپ کے جمع کئے جانے یا منہاء کئے کا انحصار اس بات پر ہے کہ ڈیپازٹ اور کریڈیٹ ریٹ میں کتنا فرق ہے اگر ڈیپازٹ انٹرسٹ ریٹ کریڈٹ انٹرسٹ ریٹ سے ذیادہ ہوتو سواپ کی رقم تجارتی اکاونٹ میں جمع ہوگی اور اگر کریڈٹ ریٹ ڈیپازٹ ریٹ سے ذیادہ ہوتو سواپ کی رقم تجارتی اکاونٹ سے منہاء ہوگی

ایک مثال انٹرسٹ ریٹ کی کچھ اس طرح لی جاسکتی ہے کہ سواپ کے حساب کے لئے مرکزی بنک نے انٹرسٹ ریٹ سیٹ کیا ہے – لہذا ای سی بی کا انٹرسٹ ریٹ 05۔0 فیصد ہے جب کہ امریکی ڈالر کا 25۔0 فیصد ہے – یورو / یو ایس ڈی کی ایک لاٹ کی خرید یا فروخت {جو کہ انسٹا فاریکس میں بیس کرنسی کے 10000 کے برابر ہے اس کیس میں یہ یورو ہے} 2702۔1 کے ریٹ پر کی گئی ہے – سواپ کی سالانہ پے منٹ {05۔0 فیصد – 25۔0 فیصد ضرب 10000 ضرب 2702۔1 تقسیم 100 فیصد = منفی 404۔25 امریکی ڈالر کے جو کہ 404۔25 / 365 = 0696۔0 فی 24 گھنٹہ بنتی ہے – اگر اہم یورو / یو ایس ڈی کی لانگ پوزیشن یا خرید کی پوزیشن اوپن کرتے ہیں تو کہ یو ایس ڈی میں کریڈٹ 25۔0 فیصد سالانہ کی سطح پر لیں گے اور یورو میں ڈیپازٹ 05۔0 فیصد سالانہ کی سطح پر کریں گے – کریڈیٹ ریٹ ڈیپازٹ ریٹ سے ذیادہ ہوگیا ہے اسی وجہ سے 0696۔0 روزانہ تجارتی اکاونٹ سے منہاء کئے جائیں گے

یورو / یو ایس ڈی کی شارٹ یا سیل کی پوزیشن کے لئے متضاد صورتحال بنی ہے – یورو کو سالانہ 05۔0 فیصد کے ریٹ پر بارو / ادھار کیا گیا تھا اور ڈپیازٹ یو ایس ڈی میں 25۔0 فیصد سالانہ کی سطح پر رکھا گیا تھا ڈیپازٹ ریٹ کریڈٹ ریٹ سے ذیادہ ہے لہذا 0696۔0 ڈالرز روزانہ تجارتی اکاونٹ میں جمع ہوں گے

بدھ – جمعرات کی رات میں پوزیشن کو روول اوور کرنے میں 3 سواپ لگتے ہیں / کٹتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ بدھ کو اوپن کی گئی ٹرینڈ کی ویلیو ڈیٹ جمعہ کو بنتی ہے – بدھ – جمعرات کی رات پوزیش کے ررول اوور کے دوران ڈیٹ آف ویلیو میں 1 دن کا نہیں بلکہ تین دن کا اضافہ ہوتا ہے اور یہ پیر کا روز بنتا ہے اسی وجہ سے سواپ تین گُنا ہوجاتا ہے – کیری ٹریڈ ان کرنسی پئیرز کے لئے ذیادہ بہتر ہے جو کہ ذیادہ انٹرسٹ ریٹ کے فرق کے حامل ہوتے ہیں مثلا : این ذیڈ ڈی / جے پی وائے ، اے یو ڈی / جے پی وائے وغیرہ- اوپر حساب کتاب کے لئے اکتوبر 2014 کی اصل تاریخ کو استعمال کیا گیا ہے اور یہ آرٹیکل کا مطالعہ کرتے ہوئے مختلف ہوسکتی ہے

Watch a step-by-step guide on loss-free carry trading in this video:

loader
آرٹیککل لسٹ کی جانب واپسی
اکاؤںٹ کھولئے
اکاؤںٹ کھولئے
ڈپازٹ کریں
ڈپازٹ کریں
ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback